پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ یہ مفروضہ غلط ہے کہ خواتین ایک دوسرے سے جیلس ہوتی ہیں اور تعریف نہیں کرتیں۔

باغی ٹی وی : اداکارہ انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) شیئر کیے اور کہا کہ دنیا بھر سے خواتین نے انہیں متعدد مواقع پر یہ پیغامات بھیجے۔

اداکارہ کا کیپشن میں کہنا تھا کہ مرد میری تعریف کرتے ہیں اور یہ یقینی طور پر بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب خواتین میری تعریف کرتی ہیں تو اس سے مجھے دلی اور روحانی خوشی ملتی ہے۔

انوشے اشرف نے کہا کہ یہ پیغامات مجھے دنیا بھر کی خواتین نے گزشتہ 2 روز میں بھیجے ہیں جنہوں نے خاص طور پر مجھے سراہا ہے اور محبت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان خواتین نے کسی کو یہ بتانے کے لیے وقت نکالا کہ وہ باصلاحیت اور متاثر کن ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر تعریفیں صرف ان کی خوبصورتی تک محدود نہیں تھیں انہوں نے تمام خواتین کی جانب سے اس محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر جسمانی تعریفیں بھی کبھی کبھار بہت اچھی محسوس ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس بہنوں کا ایک بڑا سپورٹ سسٹم ہے میں ان سے کبھی نہیں ملی لیکن چاہتی ہوں کہ ان میں سے ہر ایک جانے کہ میں ان کی بہت شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھاتیں، وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے جیلس نہیں ہوتیں، یہ غلط فہمیاں ہیں لوگ ایک دوسرے کو ناپسند کرتے ہیں ، لوگ ان کی صنف سے قطع نظر ، بعض اوقات ایک دوسرے سے حسد کرتے ہیں۔ یہ پیغامات اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مرد جو مجھ سے اور میرے کام سے محبت کرتے ہیں میں ان سب کی بہت شکر گزار ہوں اور وہ خواتین و جو ایسا کرتی ہیں کاش میں انہیں گلے لگاسکتی اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

اداکارہ انوشے اشرف نے پیغامات بھیجنے والی خواتین کے نام ظاہر نہیں کیے اور کہا کہ انہوں نے خواتین کی رضامندی نہیں لی ہے یہ پوسٹ بہت اچانک لگائی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں چند ہیش ٹیگ sisters #womensupportingwomen #bestfeeling# بھی استعمال کئے-

Shares: