یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ افغانستان سے گاڑی آئی اور بندے کو اٹھایا گیا،عدالت

ٹول پلازہ پر بندے کو اٹھایا گیا اور وہی گاڑی ریڈزون میں ججز سیکٹر میں دیکھی گئی،وکیل درخواست گزار
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ ، تھانہ سنگجانی کی حدود سے لاپتہ شہری سمیع اللہ کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کو 3دن میں بازیاب کرانے کاحکم دے دیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین دن دیتا ہوں، بندہ نہیں آیا تو آئی جی کے خلاف پرچہ درج کرنےکاحکم دوں گا، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر، ایس ایچ اوسنگجانی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پولیس افسران سے استفسار کہ کیا پراگریس ہے، کیا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی؟ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ سیف سٹی کیمروں سےکچھ نہیں ملا، جس گاڑی میں اغوا کیا گیا اس کی فوٹیجز ہیں،سنگجانی ٹول پلازہ پر بندے کو اٹھایا گیا اور وہی گاڑی ریڈزون میں ججز سیکٹر میں دیکھی گئی، جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ کسی جج نے اس کو لاپتہ کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہےمگر جس گاڑی میں اغوا کیاگیا وہ گاڑی ریڈزون میں 2 دن نظر آئی،

اگر کوئی شخص کسی کیس میں چاہیے، اس کو گرفتار کریں ایف آئی آر درج کریں،جسٹس محسن اختر کیانی
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ جس گاڑی کا بتایا جارہا ہے وہ اسلام آباد میں نہیں ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے پولیس حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس گاڑی نہیں ہوگی تو کسی اور ایجنسی کے پاس ہوگی،ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ افغانستان سے گاڑی آئی اور بندے کو اٹھایا گیا، اگروہ بندہ کسی مقدمےمیں ملوث ہے تو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، ان لوگوں کو بتادیں کہ اس طرح نہیں چلے گا، 11 دن میں ابھی تک کچھ نہیں ہوا تو آگے بھی نہیں ہوگا، اسلام آبادمیں سینکڑوں مقدمے ہوتےہیں، آپ ٹریس کریں، اس بندے پر بھی کوئی مقدمہ ہوگا، پولیس ذمہ دار ہے کارروائی بھی پولیس کے خلاف ہوگی، اگر کوئی شخص کسی کیس میں چاہیے، اس کو گرفتار کریں ایف آئی آر درج کریں،پولیس کے وکیل طاہر کاظم نے کہا کہ وزارت دفاع سے بھی رپورٹ منگوائیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کا اس میں کوئی کام نہیں،ذمہ دار پولیس ہے، نہ ہی بندہ اور نہ ہی بندے کو لاپتہ کرنے والی گاڑی کا سراغ لگایا گیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرکے کیس دوسرے بینچ کو بھیج دیا، جسٹس محسن اختر کیانی موسم گرما کی تعطیلات پر جائیں گے۔

پاکستان میں لوگ لاپتہ ہو رہے یہاں کون آئے گا؟جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

لاپتہ شہری خورشید احمد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

Comments are closed.