یمن کے شہر الحدیدہ پر حوثیوں کی بمباری ، شہری زخمی
یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے ضلع حیس میں منگل کے روز حوثی باغیوں کی جانب سے شہریوں کے گھروں پر توپ سے گولہ باری کے نتیجے میں 3 شہری شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے حیس شہر پر ایک بار پھر توپ کے گولے اور کیٹوشیا راکٹ برسائے۔
تینوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج فراہم کرنے کے لیے فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا نے توپ کے گولوں کے علاوہ مارٹر گولے شہریوں کے گھروں کی جانب داغے۔ اس دوران مارٹر گولے حیس ضلع کے وسط میں گرے اور شہریوں کے گھروں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔