یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے

یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے

باغی ٹی وی یمن میں فوجی پریڈ کے دوران میزائل حملے سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق میزائل حوتیوں کی جانب سے داغا گیا تھا تاہم کسی نے اس حملے کی ذمہ دامہ قبول نہیں کی۔

عینی شاہدین کے مطابق مہمانوں کے چبوترے کے قریب دھماکہ ہوا جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کم سے کم 8 افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی پریڈ ختم ہونے کے بعد لوگ وہاں سے روانہ ہو رہے تھے۔ جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہ مقامی حکومت کے زیر انتظام ہے۔

Comments are closed.