یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے سعودی پروگرام (مسام) کے مطابق رواں ماہ اگست 2019 کے دوران ملک کے متعدد آزاد کرائے گئے صوبوں اور علاقوں سے 5435 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔ یہ بارودی سرنگیں باغی حوثی ملیشیا نے بچھائی تھیں۔

سعودی منصوبے کے ڈائریکٹر جنرل اسامہ القصیبی کا کہنا ہے کہ فیلڈ ٹیموں نے گذشتہ ہفتے کے دوران 2797 بارودی سرنگوں کو ہٹایا۔ اسی طرح 2107 نہ پھٹنے والے دھماکا خیز مواد اور 690 ٹینک شکن بارودی سرنگوں کو بھی صاف کیا گیا۔

مسام پروگرام کے ڈائریکٹر کے مطابق منصوبے کے آغاز سے لے کر رواں ماہ 22 اگست تک مجموعی طور پر 83748 بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے دھماکا خیز مواد کو صاف کیا گیا

Shares: