یمن جنگ میں بچے کیسے متاثر ہو رہے ، اقوام متحدہ نے تشویش ظاہر کردی
یمن جنگ میں بچے کیسے متاثر ہو رہے ، اقوام متحدہ نے تشویش ظاہر کردی
باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ و جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جنگ کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بارے میں ایک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی ظالمانہ جنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اس لئے کہ یمن میں کشیدگی کا راہ حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو عالمی امداد کی سخت ضرورت ہے یمن میں سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے انسانی المیہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پہلا اور ضروری قدم ان کا معارب شہر پر حملوں کو روکنا ہے جہاں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں لوگ مقیم ہیں۔ سعودی اور یمن کی حکومت کی امن کے لیے اقدامات میں ان (حوثیوں) کو شامل ہونا چاہیے۔‘
انتونی بلنکن نے یہ خطاب امریکہ کے یمن کے لیے مندوب ٹم لنڈرکنگ کے علاقے کے دورے سے واپس آنے کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف 2015 سے جنگ شروع کر رکھی ہے . جس میں اب تک پورے ملک تباہی کا سامنا ہے .