یمن کا ایئر پورٹ دھماکوں سے لرز اٹھا
یمن کا ایئر پورٹ دھماکوں سے لرز اٹھا
باغی ٹی وی رپورٹ : یمن کا عدن ایئر پورٹ دھماکے اور فائرنگ سے لرز اٹھا یمن کی نئی حکومت کے افراد نے جب عدن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی اور جب لوگ پر امن طریقے سے ہوائی جہاز کے ذریعے طیارے سے نکل رہے تھے۔ تب اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔
ایک مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عدن ہوائی اڈے پر حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ، بدھ کے روز یمن کے لئے نئی تشکیل دی جانے والی حکومت کے ساتھ طیارہ سعودی عرب سے پہنچنے کے فورا بعد ہی یہ دھماکہ ہوا تھا۔
یمن کا عدن ایئر پورٹ دھماکے اور فائرنگ سے لرز اٹھا یمن کی نئی حکومت کے افراد نے جب عدن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی اور جب لوگ پر امن طریقے سے ہوائی جہاز کے ذریعے طیارے سے نکل رہے تھے۔ تب اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔#Yemen. pic.twitter.com/WI4asHaOdV
— The Patriot (@Patriotic1976) December 30, 2020
عینی شاہدین نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے پہنچنے کے فورا بعد ہی ہوائی اڈے پر زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
عینی شاہدین اور سعودی میڈیا کے مطابق ، کابینہ کے ممبران جن میں وزیر اعظم مائین عبد المالک ، یمن میں سعودی سفیر محمد سید الجبیر بھی شامل ہیں ، کو شہر کے صدارتی محل میں بحفاظت منتقل کردیا گیا۔
ایک مقامی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مارٹر کے تین گولے ہوائی اڈے کے ہال پر مارے گئے.