یمن میں حوثیوں پھر کتنے بچوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیے
یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سےنشانہ بازوں کی براہ راست فائرنگ، بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کے ذریعے یمنی بچوں کو موت کی نیند سلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں اتوار کے روز ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں مزید 3 بچے ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق لحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں الحیمہ علاقے کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹنے 7 سالہ انس عبدالکریم جاں بحق اور اس کا 4 سالہ بھائی عبدالمولی زخمی ہو گیا۔ دھماکے میں ایک یمنی شہری عبدالرحمن فیصل السلمی بھی زخمی ہوا۔ادھر یہ خبریں بھی ہیں کہ وہ سکول کے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہے ہیں.حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے اور ساتھ دینے کا حلف لینا شروع کر دیا.اس بات کا نکشاف یمن میں اساتذہ تنظیم نے نئے سال کے آغاز پر کلاسوں کے شروع ہونے پر کیا ہے.