باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی سے قبل امن بلوچستان میں دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش کی گئی ہے
مستونگ اور کوئٹہ میں دو کریکر دھماکے ہوئے،بلوچستان کے علاقے مستونگ بازار میں کوئٹہ روڈ پر پائلیٹ سکول کے سامنے نامعلوم افراد کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے قومی پرچم فروخت کرنے والے دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا
دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،
کوئٹہ میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو میں نامعلوم افراد نے ایک دکان میں دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ مدثر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جب کہ 4 شدید زخمی افراد کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے
زخمیوں میں .انصاف ولد علی نواز عمر 18 سال،.رحمت اللہ ولد عبداللہ عمر 15 سال بروری مائیکرو ،.محمدرفیق ولد محمد بچل سکنہ. صحبت پور .زاہد ولد حمید احمد قوم محمد حسنی. عمر 30 سال ،.مشتاق ولد رزاق. سکنہ امین آباد بروری روڈ کوئٹہ شامل ہیں
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آئی جی پولیس کو شہر میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے