کلPIA کی پروازمدینہ ایئرپورٹ پربڑے حادثےسےبچ گئی کراچی حادثےسےعبرت حاصل نہیں؛کب سدھریں گے:مبشرلقمان
لاہور:حادثے پرحادثہ : کل پی آئی اے کی پروازمدینہ ایئرپورٹ بڑے حادثے سے بچ گئی:کب سدھریں گے:اطلاعات کے مطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ ابھی کراچی حادثے کے زخم بھرے نہیں تھے کہ کل پھر پی آئی اے کے ایک پائیلٹ نے بہت بڑی غلطی کردی
باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں گذشتہ روز مدینہ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے پائلٹ کی طرف سے انتہائی نیچے آنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔
سنیئرصحافی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے کے اس پائیلٹ نے ٹچ پوائنٹ کے بعد تقریبا 2000 2000 فٹ نیچے کو چھو لیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ توآبیل مجھے مارکے مترادف ہے ، اگرمدینہ ایئرپورٹ پریہ حادثہ ہوجاتا تو پھرپاکستان کے پاس عزت بچانے کے لیے کیا بچتا
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ایک طرف حکومت کے خلاف یہ پائیلٹ واویلا کررہے ہیں کہ ان کو نہ نکالا جائے تو دوسری طرف پاکستان کا دیوالیہ نکال رہے ہیں
Yesterday yet another incident of a #PIA pilot coming down Hot n High at Medina airport happened. He touched down almost 2000 feet after the touch point. When will these mavericks learn these are no toys and need all procedures to be followed.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) September 18, 2020
معروف صحافی کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ کراچی حادثے کے بعد بھی ہمارے یہ پائیلٹ کچھ عبرت حاصل نہ کرسکے
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے عناصرکی سرکوبی کی جائے اورادارے کوتباہی سے بچانے کے لیے کچھ ناں کچھ اب کرنا ہی ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کھلونے نہیں ہیں اور ان کی پیروی کرنے کے لئے تمام طریقہ کار کی ضرورت ہے۔