یورپی یونین اجلاس میں ہو گی آج کشمیر پر بات
یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر آج اٹھایا جائے گا، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔
کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان
شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہونگے۔ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہوگا ،یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی اجلاس میں مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا ،وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات کریں گے ،فاروق حیدر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے ، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔
کشمیر کونسل یورپ کے چیرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجلاس کے ایجنڈے پر آنا بڑا اقدام ہے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
واجح رہے کہ یورپی یونین کے امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان، ماجا کوکیجنک نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ یورپی یونین بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے دوطرفہ سیاسی حل کی حمایت کرتی ہے ، جو ہمارے خیال میں تنازعہ حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔
کوکیجنک نے کہا کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر پر سفارتی محاذ پر کافی سرگرم ہے۔
مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، فیڈریکا موگھرینی نے ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو بلا کر ان پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔