یوم کشمیر سائیکل ریس کس نے جیتی
باغی ٹی وی :جامعہ پنجاب کے سید عاقب شاہ نے یوم کشمیر سائیکل ریس جیت لی جس نے 1 گھنٹہ 21 منٹ اور 33 سیکنڈ میں 55 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لئے اس میگا ریس میں صوبہ پنجاب بھر سے 59 کل سائیکل سواروںنے حصہ لیا تھا۔۔ کامران امین صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن قذافی میٹرو بس اسٹیشن نے صبح 10 بجے ریس کا آغاز کیا . پاک سائیکلنگ ڈاٹ کام کی ٹیم بھی اس میں موجود تھی اور وہ ریس کے تمام شرکاء اور عہدیداروں کو سافٹ ڈرنک مہیا کرتی رہی ۔
اختتامی اور انعام تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد حفیظ بھٹی ڈائریکٹر (اسپورٹس) اسپورٹس بورڈ پنجاب تھے۔ جنہوں نے سینئر اور جونیئر دونوں کیٹیگریز کو کیش ایوارڈز اور ٹرافی دیں۔ دونوں اقسام کے نتائج درج ذیل ہیں: –
سینئر مین ریس لاہور سے لالیانی اور واپس لاہور۔
1. سید محمد عاقب شاہ یوسی پی ۔ ایک گھنٹہ بیس منٹ 33 سیکنڈر
2. محمد کفایت اللہ یوسی پی ایک گھنٹہ 20 منٹ 43سکینڈ
3. محمد شریف یو سی پی 1 گھنٹہ 20 منٹ 53 سیکنڈز
جونیئر بوائز ریس لاہور سے لالیاں اور واپس لاہور۔
1. محمد عثمان فیصل آباد 1 H 27M 16 S ایک گھنٹہ 16 منٹ
2. زینالی فیصل آباد ایک گھنٹہ 27 منٹ
3. عادل رضا فیصل آباد ایک گھنٹہ 27 منٹ 36 سیکنڈ
ریس میں پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 ساتھ رہے اور انہیوں نے آخر تک کامیابی سے ہمکنار کرایا