یوم آزادی،مینار پاکستان پر رات 12 بجے ہو گی آتش بازی،پولیس بھی ایکشن کیلئے متحرک

0
36

یوم آزادی،مینار پاکستان پر رات 12 بجے ہو گی آتش بازی،پولیس بھی ایکشن کیلئے متحرک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ یومِ آزادی پر کسی کو قانون ہا تھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال اور ون ویلنگ پر سخت ایکشن ہوگا۔ون ویلنگ، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور غل غپاڑہ کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔13 اگست (آج)کی رات لاہور پولیس کے 06ایس پیز،24ایس ڈی پی اوز،51ایس ایچ اوز،126 اَپرسب آرڈینیٹس سمیت 02ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی،ون ویلنگ روکنے کیلئے لاہور پولیس کے 124 ناکے لگائے گئے۔ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد سے ضمانتی مچلکے لئے گئے ہیں۔

اشفاق خان نے کہا کہ جشنِ آزادی کی مناسبت سے شہر بھر میں ہونے والی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 06ایس پیز،35ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوز،407 اَپرسب آرڈینیٹس سمیت 05ہزا ر پولیس افسران وجوان فرائض انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ یوِم آزادی کے موقع پربلند عمارات پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔اشفاق خان نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔

ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اینٹی رائٹ فورس کے سپیشل رائٹ کنٹرول دستوں کے ریفریشر کورس کا جائزہ لیااورجوانوں کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈی ایس پیز شاہد ریاض، عمران نوازاورڈی ایس پی فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادنے کہا کہ یوم آزادی سمیت کسی بھی تہوارپرہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اینٹی رائٹ فورس جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق جدید سازوسامان سے لیس فورس ہے۔لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے میں اینٹی رائٹ فورس کا کلیدی کردار ہے۔ فیصل شہزاد نے کہا کہ ریفریشر کورس مرحلہ وار تمام اینٹی رائٹ فورس کو کروایا جائے گا۔

انہوں نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔

دوسری جانب شہری آزادی کا جشن منانے کیلئے پرجوش، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر گھروں سے باہر نکل آئے،رات بارہ بجتے ہی گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتش بازی ہو گی، سامان پہنچا دیا گیا

پی ایچ اے نے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،آج رات 12 بجے مینار پاکستان پر آتش بازی کی جائے گی۔ بارش کی صورت میں کل 8 بجے کی جائے گی،شہر میں برقی پرچم سجا دیئے۔نہر، مال روڈ اور دیگر مرکزی شاہراہوں پر درختوں کو بھی برقی قمقموں سے روشن کر دیا۔بل بورڈز بھی پرچموں سے سج گئے۔

Leave a reply