ایبٹ آباد28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جنرل سیکرٹری ضلع ایبٹ آباد ذوالفقار جاوید عباسی کی قیادت نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ایبٹ آباد اور حویلیاں کے عہداران و کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 28 مئی ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے پوری دنیا کے دباوُ، اربوب روپے پیشکش اور سنگین دھمکیوں کے باوجود سات ایٹمی دھماکے کر کے اس ملک کو نا قابل تسخیر بنایا ہے اور اس کے ساتھ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ۔
جہنوں نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکٹری زوالفقار جاوید عباسی تحصیل حویلیاں نبیل عباسی سوشل میڈیا کی صدر سیدہ شہلہ بی بی سمیت دیگر مقرین نے کہا کے ہمارے قائد کو کہا گیا کہ اگر تم نے ایٹمی دھماکے کئے تو تمہارا حشر وہ کیا جائے گا جو ساری دنیا یاد رکھے گی آج ہمیں بیرونی طاقتوں کا کوئی خوف نہیں ہمیں خوف ہے تو صرف اپنوں سے یوم تکبیر کو صرف کیک کاٹنے کی حد تک نہ رکھا جائے۔
خدارا اپنے ہیروز کی عزت کرنا سیکھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج ہمیں فخر ہے ہم میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں اُس میاں محمد نواز شریف جس نے اپنی جان کی پرواہ نہ کیے بغیر دباوُ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے آج ملک پاکستان ایسی قوتوں کے ہاتھ میں ہے جلنا اپنی عزت کا خیال ہے اور نہ ہی اس ملک کی سلامتی اور بقا کی عزت کا سوال ہے اگر ہم کوئی بات کرتے ہیں تو ہمارے اوپر غداری کا لیبل لگا دیا جاتا ہے
اگر اس ملک کی بقا اور سلامتی اور اسے ایٹمی قوت جیسی عزت سے نوازے غداری ہے تو ہم غدار ہیں آج ملک کو موجودہ حکمرانوں نے تباہی کے دھانے پر پرنچا دیا ہے عمران خان اور اس کے نا اہل ٹیم نے اور ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بجلی کی قیمتوں میں اس طرح اضافہ ہورہا بدترین نی روزگاری اور غربت کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی خوشحالی کیلے دعاہیں مانگی گی