بہت سے لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہوتے ہے کہ فارغ وقت کو کس طرح گزارا جائے۔ آج کی تیز رفتار اور بے ترتیب دنیا میں، اپنے لیے چند لمحے نکالنا اور ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہونا جو خوشی اور سکون بخشیں، نہایت ضروری ہے۔کوئی بھی مشغلہ ہمیں معمولات سے ایک بہت ضروری وقفہ فراہم کرتا ہے، جس سے ہم اپنی دلچسپیوں میں مصروف ہو سکتے ہیں، نئی صلاحیتیں سیکھ سکتے ہیں، اور ذہنی تناؤ کم کر سکتے ہیں۔کسی شوق کا ہونا آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ ہمیں ایک خاص قسم کی تسکین بخشتا ہے۔ چاہے آپ کسی پرانی دلچسپی کو دوبارہ زندہ کر رہے ہوں یا کوئی نئی چیز آزما رہے ہوں، آپ خود کو دریافت کرنے کے ایک نئے سفر پر نکل پڑتے ہیں۔
غیر معمولی سرگرمیوں میں مشغول ہونا ہمارے ذہن کو روزمرہ زندگی کے دباؤ سے دور لے جاتا ہے۔ وہ کام جو ہمیں خوشی دیتے ہیں، تناؤ کو کم کرنے اور توانائی کو دوبارہ بھرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان جو آج کل بڑھتی ہوئی بوریت کا شکار نظر آتے ہیں۔ ایک مفید مشغلہ اس بوریت کا بہترین علاج ہو سکتا ہے۔اگر آپ کے پاس اپنے فارغ وقت میں دلچسپی لینے کے لیے کچھ نہیں ہے، تو آپ اسے برباد کررہے ہیں۔ جیسا کہ کہاوت ہے، "خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔” اپنے فارغ وقت کو فضول سرگرمیوں یا منفی خیالات پر ضائع کرنے کے بجائے، اسے کسی شوق سے بھرنا ایک قیمتی سرمایہ کاری ہے۔
اگر آپ کوئی کھیل یا تیراکی جیسے شوق اپناتے ہیں تو یہ نہ صرف خوشی دیتی ہے، بلکہ جسمانی فٹنس کو بھی فروغ دیتا ہے۔کسی خوشگوار مصروفیت میں شامل ہونا ذہنی صحت کو بھی بڑھاتا ہے۔ جو چیز ہمیں خوشی دیتی ہے، وہ قدرتی طور پر ہمارے موڈ کو بہتر بناتی ہے۔
کوئی بھی مشغلہ ہمیں سیکھنے اور ذاتی ترقی کے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم ان میں غوطہ زن ہوتے ہیں، ہم نئی مہارتیں اور بصیرت حاصل کرتے ہیں۔ چاہے وہ کوئی نئی زبان سیکھنا ہو، کھانا پکانے کی مہارت کو بہتر بنانا ہو، یا کوئی ساز بجانا سیکھنا ہو،یہ شوق ہمیں اجنبی دنیا کی دریافت پر مجبور کرتے ہیں اور ہمارے نقطہ نظر کو وسعت دیتے ہیں۔ اپنے شوق میں بہتری لانے اور ترقی کرنے کا عمل ہمیں کامیابی کا احساس دیتا ہے، خود اعتمادی میں اضافہ کرتا ہے، اور ہمیں ایسے محسوس کراتا ہے جیسے ہم کچھ نیا دریافت کر رہے ہوں