اسلام آباد:‏’آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے‘ فواد چوہدری کا نوازشریف کے قریبی ساتھی کومنہ توڑجواب،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ‏ہے کہ ڈاکٹر صاحب آپ ذرا نتائج پر نظر دوڑائیں، دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ہو،آپ ‏مکمل وائٹ واش ہو چکے۔

 

مصدق ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرانتخابات کےنتائج ایک گھنٹےسےرکےہوئےہیں ‏وہی پرنا طریقہ، یہ اچھاشگون نہیں۔

 

فوادچوہدری نے مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ‏ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں ‏کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

Shares: