‏آپ کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آپ کو کون چھوڑے گا:فضل الرحمان

0
39

اسلام آباد: ‏آپ کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آپ کو کون چھوڑے گا،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں مغرب کی اذان کے بجائے فجر کی اذان چلائی گئی، سب نشے میں تھے، نیند میں تھے، عمران خان کا ایجنڈا اسرایئل کو تسلیم کرانا تھا، تمہارا ایجنڈا دینی مدارس کا خاتمہ تھا، یہ وہی ایجنڈا ہے جو مشرف دور سے شروع ہوا تھا۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چند روز میں آزادی مارچ کا نتیجہ مل جائے گا، آج آپ نے آزادی مارچ کی یاد تازہ کر دی، آپ ایک بار پھر ایک نئے ولولے کے ساتھ اسلام آباد آئے، چند ہی دنوں میں آزادی مارچ کا نیتجہ مہیا کردے گا، آج ہمارے ایک ساتھی حادثے کا شکار ہو کر شہید ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مقابلے میں اسلام آباد میں ایک جلسی بھی ہوئی، پتا نہیں کہاں سے اس کے غبارے میں ہوا بھری گئی، وہ سمجھ رہا تھا شائد یہ غبارہ اس کی حقیقی جسامت ہے، آج اس غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، پانچ، دس ہزار روپے دے کر جلسے میں اپنی کرسیاں بھی بھر نہیں سکے۔

مولانا فضل الرحمان کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پر بھی واضح کرنا چاہتے ہیں تم نے اسلامی دنیا میں ایجنٹ چھوڑے ہیں، امریکا کا ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا، امریکا نے 15 سال این جی اوز کے ذریعے نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے پیسہ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ امربالمعروف کا لفظ بولنا بھی نہیں آتا، عمران خان سن لو میں تمہارے ایجنڈے کو جانتا ہوں، تمہارا ایجنڈا اسرایئل کوتسلیم کرانا تھا، تمہارا ایجنڈا دینی مدارس کا خاتمہ تھا، یہ وہی ایجنڈا ہے جو مشرف دور سے شروع ہوا تھا، تمہیں مسلط کیا گیا تاکہ آئین کی اسلامی دفعات کا خاتمہ کیا جاسکے، آج ہم فتح اور تمہاری شکست کا اعلان کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں ریکارڈ تلاوت کلام پاک سنائی گئی، ان کے پاس ایک بندہ بھی نہیں تھا جو تلاوت کرلیتا، اپنے آپ کو معروف کہنے والے اپنی جہالت پر سر پیٹیں۔

Leave a reply