پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے بھی یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہ کرنے سے متعلق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود کی رائے سے اتفاق کیا ہے-

باغی ٹی وی :رواں سال اگست میں بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یوٹیوب پر سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے-

انہوں نے لکھا تھا کہ تصور کیجئے کے آپ سورت رحمٰن کی تلاوت سن رہے ہوں اور اچانک سے بیچ میں کسی لان برانڈ اور آئل برانڈ کا اشتہار شروع ہو جائے یہ بہت بے ادبی کی بات ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDjdLL5peeW/?utm_source=ig_embed
گلوکار کی پوسٹ پر اکثر مداحوں نے بھی ان کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ کہا کہ انہیں بھی ایسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے بعض صارفین نے کہا وہ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ کسی نے اس کے خلاف آواز اٹھائی-

تاہم کچھ لوگوں نے بلال مقصود کی پوسٹ پر تنقید بھی کی اور کہا تھا کہ یہ اشتہارات ان افراد کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے ہیں جنہوں نے دنیا تک کچھ اچھا پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

تاہم اب اداکار محسن عباس نے یوٹیوب پر مذہبی مواد کو مونیٹائز نہ کرنے سے متعلق بلال مقصود کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے یہ یوٹیوب پر چاروں قُل چلائے اور یہ ایڈ آیا۔

محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں بلال مقصود سے اتفاق کرتا ہوں کہ اور یوٹیوب پر قرآنی آیات /سورتوں کو مونیٹائز کرنا بند کیا جائے۔

یوٹیوب پر قرآنی سورتوں اور آیتوں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود

Shares: