پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے-

باغی ٹی وی : یوٹیو بر نے اپنی شادی کی خبر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دی، عمر خان نے شادی میں کوٹ پینٹ جبکہ دلہن نے انگوری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔

انہوں نے شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار 2020 میں کچھ اچھا کام ہوا، میں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

عمر خان نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی اور یہ بھی لکھا کہ یہ اپنی خوشی کے لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔

یوٹیوبر کی شادی کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے-

خیال رہے کہ عمر خان کی شادی کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

Shares: