پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بدلےعمران خان سے جان چھڑوا دیں:اپوزیشن کی چوہدری پرویزالٰہی کوپیشکش

0
35

لاہور:پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے بدلےعمران خان سے جان چھڑوا دیں:اپوزیشن کی چوہدری پرویزالٰہی کوپیشکش،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چوہدری برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مولانا فضل الرحمن اور چوہدری برادران کی ملاقات 1 گھنٹہ 10 منٹ جاری رہی جس میں مولانا نے آصف علی زرداری اور شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا۔مولانا نے چوہدری برادران کو یقین دہانی کروائی کہ آصف زرداری اور میاں شہباز شریف سے متعلق جو تحفظات ہیں وہ دور کر دیئے گئے ہیں۔

اپوزیشن کی چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کی وزارت اعلی کا امیدوار نامزد کرنے پر مشاورت کی گئی اور اس دوران چوہدری برادران کو بڑے بڑے سبز باغ بھی دکھائے گئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزرات اعلی پرویز الہی کو دینے کی صورت میں ق لیگ مرکز اورصوبمیں اپوزیشن کاساتھ دے گی ،پنجاب کی وزارت اعلی پر ن لیگ نےمیاں نواز شریف کو حتمی فیصلےکااختیار دے دیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے یقین دہانی کہ آپ کے تحفظات سے حوالہ سے آصف علی زرداری آپکو آج حتمی صورتحال سے آگاہ کر دیں گے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اگراس حکومت کو رخصت نہ کیا گیا تو ملک وقوم کا مزید نقصان ہوگا۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے گھر اپوزیشن کے بڑوں کی بیٹھک ہوئی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں آصف زرداری نے شہباز شریف کا نام بطور وزیراعظم پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاقِ کر لیا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply