پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

0
81

ملک بھر میں آج جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی :پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوگی جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈ تبدیلی کی تقریبات ہوئیں-

پرچم کشائی کی ایسی ہی تقریبات ملک بھر میں صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی ہوں گی۔

رات 12 بجتے ہی شہریوں نے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا۔ شہر شہر چراغاں اور شاندار آتش بازی کی گئی سرکاری اور نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیاگیا ہے۔

یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔

جشنِ آزادی کے موقع پر نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے رات گئے سڑکوں پر گھومتے رہے۔

Leave a reply