ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ کراچی میں مزار قائد گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

باغی ٹی وی : کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی پی اے ایف اصغرخان اکیڈمی کے ائیرآفیسرکمانڈنگ ائیروائس مارشل غضنفر لطیف ہیں گارڈ ز تبدیلی کی تقریب میں 7 خواتین سمیت 57 کیڈٹس نے حصہ لیا جبکہ تقریب کے دوران مزار قائد پر پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

دوسری جانب صدر پاکستان، نگران وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیف اور افواجِ پاکستان نے یومِ دفاع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دفاع وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا۔

موسمیاتی تبدیلیاں پھیپھڑوں کے امراض سے متاثرافراد کیلئے خطرہ بڑھا رہی ہیں،تحقیق

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان کو انتہا پسندی، دہشتگردی اور بیرونی جارحیت جیسے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہےملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، محنت اور لگن سے ہر طرح کے سکیورٹی اور معاشی چیلنجوں سے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے کے امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

آئی ایس پی آر نے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، 6ستمبر کو مادرِ وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک سرزمین کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہم بطور قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آن لائن اسلحہ منگوانے والا گروہ گرفتار

Shares: