یوم شہدائے کشمیر پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا پیغام

0
38

یوم شہدائے کشمیر غلامی کی زنجیریں توڑنے کا درس دیتا ہے. لاکھوں شہداء کشمیر کے جذبوں اور تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا. یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے کشمیر اور نہتے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. بھارتی مظالم کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے. شہداء کشمیر کی قربانیاں غلامی کی زنجیروں کو جلد توڑیں گی. مودی کی تنگ نظر اور آمرانہ سوچ نہتے کشمیریوں پر قابض نہیں ہوسکتی، خرم شیر زمان

نرندر مودی ہزاروں کشمیری مسلمانوں کا قاتل ثابت ہوچکا ہے. بھارتی مظالم پالیسی کے اختتام کا وقت آچکا ہے. نریندر مودی کے ظلم و جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے. پہلی بار کشمیریوں کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر لڑا جارہا ہے. وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں کشمیر کے سفیر بن چکے ہیں. وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزادی حاصل کرے گا، خرم شیرزمان

Leave a reply