کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخر ی مرحلہ ہے،مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب سے سینٹر کامل علی آغا ودیگرکا خطاب

0
46

لاہور:کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخر ی مرحلہ ہے،مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیرتقریب سے سینٹر کامل علی آغا ودیگرکا خطاب،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سنیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا آخری مرحلہ ہے،کشمیری نظریہ پاکستان کی تکمیل اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سینیٹرکامل علی آغا نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اگر کشمیر آزاد ہوگا تو پاکستان کی شہ رگ آزاد ہوگی۔پاکستان کی 80فیصد اقتصادیات زراعت پر ہے بھارت آبی دہشت گردی کی مقاصد بھی یہی ہے کہ پاکستان کا پانی بند کیا جائے اور پاکستان کے اندر قحط پیدا ہو پاکستان کی اقتصادیات مفلوج اور پاکستان معاشی طور پر تباہی کی طرف جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے اندر غیر قانونی طور پر تمام معاہدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانی پانیوں پر قبضہ کرکے تواتر کے ساتھ چھوٹے بڑے125 ڈیم بنا رہا ہے جن میں درمیانے درجے کے54کے قریب ڈیم ہیں

انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ساتھ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہزاروں نوجوانوں کو پلیٹر گن کے ذریعے اندھا کردیا گیا ہزاروں بچوں کے بازو کاٹ دیئے گئے ہزاروں بچے کسی نہ کسی طور پر معذور ہیں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکاہزاروں خواتین کو بیوہ،بچوں کو یتیم اور بوڑھوں کو شہید کردیا گیاکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں لیکن عالمی تنظیمیں شرمناک حد تک خاموش ہیں اس شرمناک خاموشی کے تدارک کیلئے ہم یک جان ہوکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے ڈٹ جائیں۔ہمیں ہرحال میں اس جدوجہد کا ساتھ دینا اور قربانیاں دینی ہے۔مودی حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریع کشمیریوں کے حقو ق سلب کرنے کی جو مذموم کوشش کی اس سے تحریک آزادی کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد ہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے میاں عمران مسعود سیکرٹری اطلاعات پنجاب،میاں محمد منیر ونگز کے صدورعالمگیر ایڈوکیٹ،چوہدری ذوالفقار علی پپن،سجاد بلوچ، انجینئر شہزاد الہٰی،چیئرمین ایم ایس ایف وکی گجر،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی،ماجدہ زیدی،آمنہ الفت نے بھی خطاب کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔

سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندوں کو پاکستان،نظریہ پاکستان اور کشمیر کیلئے متحرک کیا جائے وزارت خارجہ بھی انسانی حقوق کی تنظیموں کو جھنجھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کو منانے کے فیصلہ کے بعدیوم یکجہتی کشمیر کی ابتدا اسی مسلم لیگ ہاؤس میں سیمینار کی تقریب کی صورت میں منعقد ہوئی۔حکومت سطح پر اس دن کو پوری دنیا کے اندر تحریک آزادی کشمیرکو اجاگرکرنے کیلئے باقاعدگی سے منایا جارہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نظریہ پاکستان کی محافظ ہے اور آزادی کشمیر کی سرپرستی کر تی رہی ہے اور اس تحریک کو زندہ رکھنے کیلئے یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کیلئے سرکاری طور پر اس کا اعلان کیااور پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہرسال5فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود،کوآرڈینٹر لاہور میاں منیر نے کہا کہ کشمیر میں 6ماہ سے کرفیو کے نفاذ،ظلم و بربریت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی عدالت انصاف اپنا کردار ادا کرے۔

تقریب سے چوہدری ذوالفقار پپن، سید بلال مصطفی شیرازی،سجاد بلوچ،عالمگیر ایڈووکیٹ،انجینئر شہزاد الہٰی،شیخ عمر حیات،ماجدہ زیدی،آمنہ الفت، وکی گجر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں بالخصوص آزادکشمیر اور بالعموم دنیا بھر میں سسکتی ہوئی انسانیت، ریاستی دہشتگردی کے خلاف منایا جاتا ہے ہماری قومی،شرعی، اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم، عورتوں، بچوں،بوڑھوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں۔

سیمنار میں اعجاز چوہدری، ملک اللہ یار گڈگور،شیخ عمر، چوہدری شکیل ورک، ڈاکرٹ اسد گل، حق نواز سنگلہ، ملک امجد علی اعوان، لیاقت علی بھٹی، عزیزہ سعید، مولانا عمران سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی
کشمیر سمینار میں عالمگیر ایڈووکیٹ،میاں منیر،انجینئر شہزاد الہٰی،آمنہ الفت نے درج ذیل قراردادیں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور ہوئیں۔

قرارداد
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس اس بات کی پر زور مذمت کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کی حق خود ارادیت کی قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہوا۔یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر7لاکھ سے زائد بھارتی افواج کو کشمیر سے نکالا جائے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ اجلاس بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کشمیریوں کو حق استصواب رائے دیاجائے۔

قرارداد
پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں اور بھارتی آئین میں تبدیلی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے 185دن مسلسل کرفیو کی شدید مذمت کرتا ہے یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اپنی قرارداد وں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوائے 

قرارداد
پاکستان اور بھارت کے درمیان آج بھی اصل مسئلہ کشمیر ہے، جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا تب تک دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔جب تک بھارت کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں عملی اقدامات بروئے کار نہیں لاتا تب تک بھارت پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے موقع پر اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی آزادی کی نعمت سے بہرہ مند کرے اور ان کی قربانیوں کو قبول کرے۔

قرارداد
  بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ قرار دیاتھا،شہہ رگ سے مراد پانی کا خزانہ ہے جو کشمیر کے پہاڑوں سے ہوکر پاکستان میں آتا ہے۔ ن لیگ کے سابق دورحکومت میں بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی روک کر ان پر ڈیم بنائے جس کے باعث ملک میں پانی کا بحران پیدا ہورہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا آغاز کیا جائے کیونکہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر ڈیم بنارہا ہے اور ان دریاؤں کا رخ موڑ رہا ہے۔پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے اور بھارت کی آبی جارحیت کی روک تھام کرے

قرارداد  
  پاکستان مسلم لیگ پنجاب کا یہ اجلاس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اور ہندو راج کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اس قانون سازی کے ذریعے بھارت میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیا جارہا ہے RSSکے غنڈوں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں یہ اجلاس مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات کی پروزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کے خلاف بھارتی اقدامات پر اس پر پابندیاں عائد کرے اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Leave a reply