لاہور:ڈاکٹروں پر بڑھتے حملوں کو روکا جائے ، سفید کوٹ کی حرمت کیلئے کسی حد جانے سے گریز نہیں کریں گے، ینگ ڈاکٹرزکا اعلان ، اطلاعات کے مطابق ایک طرف توڈاکٹرز کو فرنٹ لائن پرلڑنے والے ہیروقرار دیا جارہا ہے تو دوسری طرف انہیں ڈاکٹروں پرتشدد اورحملوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ کسی ایک شہر یا کسی ایک ہسپتال کا نہیں بلکہ پورے ملک سے اس قسم کےواقعات نے جہاں ڈاکٹرز کو پریشان کررکھا ہے وہاں عام شہری بھی اپنے طبیبوں کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پربہت زیادہ پریشان ہیں

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تازہ واقع آج گوجرنوالا کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پیش آیا جہاں ایک میت کے ورثا نے ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹرز کی خوب پٹائی کی اوربرا بھلا بھی کہا ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پرخواتین ڈاکٹرز تھیں لیکن میت کے لواحقین جن میں عورتیں اورمرد بھی تھے نے مل کرتشدد کا نشانہ بنایا

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ پرجہاں میت کے لواحقین نے تمام اخلاقی اوراداراتی حدیں پامال کیں وہاں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف کارروائی نہ کرکے بیڈ گورننس کا ثبوت دیا گیا ، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز اور بھی زیادہ پریشان ہوگئے

دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ اگریہی سلسلہ رہا تو وہ اس سفید کوٹ کی حرمت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیارہیں

Shares: