ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی کرونا کے شکار

باغی ٹی وی :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور پیٹرن چیف سلمان حسیب کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹو ہوگیا .واضح رہے کہ کرونا کے خلاف پہلی دفاعی لائن کے جنگجو میں‌سے پہلے بھی کی کیسز آچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف کرونا کا شکار ہوچکے ہیں. اسی طرح جنرل اسپتال کےشعبہ آرتھوپيڈک کے16ڈاکٹرزکورونا وائرس کاشکار،باغی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے اوردوسروں کو کرونا سے محفوظ رکھنے والے خود محفوظ نہ رہ سکے ، اطلاعات کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے 16 ڈاکٹروں کوکرونا وائرس ہوگیا ہے،

واضح‌رہے کہ چند دن قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔اس سے ایک دن قبل رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے .ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

ڈاکٹر اختر علی گزشتہ روز ملتان کے ارکان اسمبلی کے ھمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملے تھے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب و ملاقات میں ہمراہ دیگر افراد بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے.سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

Shares: