کیلیفورینا :دونمبری یا حفاظتی تدادبیرمیں تضاد:نوجوان لڑکیاں بوڑھی خواتین کا روپ دھارکرکرونا ویکسین لگوانے لگیں ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر کرونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں، حکام نے جلد ہی ان کی جعلسازی پکڑ لی۔

امریکا میں اس وقت کرونا وائرس ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دیے جانے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ایسے میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر ویکسین لگوانے پہنچیں لیکن پکڑی گئیں۔

ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں 2 لڑکیاں حکام کو چکمہ دے کر کرونا وائرس ویکسین لگوانے میں کامیاب رہیں۔یہ واضح نہیں کہ اس جعلسازی پر ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں۔

Shares: