بھارت:تدفین سے قبل نوجوان دوبارہ زندہ ہوگیا

اترپردیش:مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ،بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والا نوجوان اپنے جنازے سے قبل دوبارہ زندہ ہوگیا۔یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں نوجوان کی تدفین کےلیے انتظامات مکمل کیے جا چکے تھے اور اسکے گھر والے بھی موجود تھے۔جنازے کے مقام پر موجود سوگواران محمد فرقان کو پھر سے زندہ دیکھ حیرت زدہ ہوگئے۔

محمد فرقان 21 جون کو پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد سے بےہوش تھا جسے پیر یکم جولائی کو ایک نجی اسپتال نے مبینہ طور پر مردہ قرار دیا۔ فرقان کے گھر والوں نے اسپتال انتظامیہ کو کہا تھا کہ وہ مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

فرقان کے بڑے بھائی محمد عرفان نے میڈیا کو بتایا کہ فرقان کی تدفین کے انتظامات کے وقت ہم میں سے چند افراد کو اسکی ٹانگیں اور بازوں ہلتی ہوئی نظر آئیں۔ ہم فرقان کو فوراً رام منوہر لوہیا اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے زندہ قرار دےکر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔اس واقعے نے ریاست اتر پردیش کے ہیلتھ کیئر سسٹم پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.