کوئٹہ: ایک طرف پی ایس ایل میچ کی خوشیاں تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا ،اطلاعات کےمطابق بلوچستان میں میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے ممبر محمد قاسم کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی کے ہائی اسکول گراؤنڈ پر جاری لیگ میں یہ واقعہ رونما ہوا۔
فٹبال لیگ میں آصفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ایف سی کے خلاف میچ کے دوران طلحہ اکیڈمی ایف سی کے 22 سالہ باز محمد دکی اچانک میدان میں گر گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان کھلاڑی دار فانی سے کوچ کرگیا، بعدازاں ڈاکٹرز نے باز محمد کی موت کی تصدیق کردی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے جان کی بازی ہارنے والے فٹبالر باز محمد ولد بسمہ اللہ ناصر معروف فٹبالر تھے۔








