آج جیسا کہ لاہور میں تین روزہ نیشنل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع پر باغی ٹی وی نے سیکرٹری برج فیڈریشن احسان قادر سے خصوصی گفتگو کی.انہوں نے کہا کہ برج گیم پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے نوجوان نسل مغرب میں بہت دلچپسی کے ساتھ کھیلتی ہے.ہمارے ہاں مردبھی کھیلتے ہیں اور خواتین بھی لیکن اب زرا خواتین کھلاڑیوں‌کی تعداد کم ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ خواتین کے ساتھ نوجوان نسل کو بھی اس گیم کی طرف راغب کیا جائے اس کےلئے ہم کوشاں‌ہیں. ہماری اب کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں‌ کو ماہوار سکالر شپ دی جائے تاکہ ان کی اس کھیل میں دلچپسی پیدا ہو.کھلاڑیوں کی سلیکشن کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے احسان قادر نےکہا کہ لوگ خود ہی اپنی ٹیمیں‌ بناتے ہیں لیکن جب پاکستان کی ٹیم بننی ہوتی ہے تو انہی تمام ٹیموں سےٹرائل کرکے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرکے نیشنل ٹیم بنائی جاتی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ برج کی آئندہ دنوں پولینڈ میں چیمپئن شپ ہورہی ہے اس

میں دو ڈھائی سو ٹیموں کے ساتھ اور تین چار ہزار کھلاڑی کھلیں گے. احسان قادر نے مزید کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سپانسر لے اور کھلاڑیوں‌کو اکٹھا کر کے ایونٹ کا انعقاد کرے. یہ ایک ذہنی گیم ہے اس میں ذہن پر بہت زور پڑتا ہے یہ گیم کھیلنے والا بہترین پلانر اور فیصلہ ساز بن سکتا ہے. احسان قادر نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں‌تیس فیصد خواتین اس گیم کو کھیلتی ہیں ہمارے ہاں‌جو اچھی کھلاڑی تھیں ان میں سے زیادہ تر ریٹائرڈ ہو گئی ہیں یا بوڑھی ہو گئی ہیں.

Shares: