میاں صاحب جھوٹ بول کربڑھاچڑھاکراعدادوشمارپیش کرنا آپ کی عادت مبارک:فرخ حبیب کاشہبازشریف پرجوابی حملہ

لاہور:میاں صاحب جھوٹ بول کربڑھاچڑھا کراعدادوشمار پیش کرنا آپ کی عادت مبارک :ہم ایسا تصوربھی نہیں کرسکتے:فرخ حبیب کاشہبازشریف پرجوابی حملہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے شہازشریف کی طرف سے ملکی معیشت کی بہتری پراعتراض اورالزام تراشی کا ایسا جواب دیا ہے کہ شہبازشریف نہیں بلکہ ن لیگ پرخاموشی طاری ہوگئی ہے

فرخ حیب نے ن لیگ کی حکومت کے خفیہ گوشوں پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں،

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا دور سرخی پاؤڈر کا تھا جبکہ ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا، کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت اوپر گئی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے حجم میں 33 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا، تمام معاشی اہداف پورے کریں گے، 10ماہ سےکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیاہے، جتنےحکومت کے اخراجات ہیں ،اتنی آمدن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کا دور سرخی پاؤڈر کا تھا، ادھار اور مانگے تانگے کا قرض لےکرپچھلی حکومتیں ترقی دکھا رہی تھیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ افسوس تب ہوتا ہے کہ ایک آدمی سیاسی مخالفت کی آڑ میں سچ سے محروم رہ جائے اورجھوٹ بول کراپنی سیاسی بقا کے لیے کوشاں‌ رہے ،

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سچ بڑی نعمت ہے ہمیں کسی کی مخالفت میں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے

Comments are closed.