قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔جس میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘اورپھر وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شوبز ستاروں کے علاوہ کرکٹ سے وابستہ شخصیات کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں جن میں عمران خان کے فیصلے کو بھرپور سپورٹ کیا جارہا ہے ، ایسے میں عمران خان کے پرانے ساتھی وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹ کردی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔

لیجںڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ دی گیم چینجر‘‘۔ سابق کپتان نے عمران خان ، اسپکر، ناٹ آؤٹ یٹ اور سرپرائز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

 

اس سے قبل بھی وسیم اکرم کی ایک ٹوئٹ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اپوزیشن رہنماؤں خاص طور پر احسن اقبال کو وسیم اکرم کی ٹوئٹ بلکل پسند نہیں آئی۔

وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا ’’ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا، اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے‘‘۔

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ کسی عہدے ، طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا، یہ اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

وسیم اکرم نے I Stand With Imran Khan اور Never Giveup کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مستعفیٰ ہونے پر وسیم اکرم کا نام سوشل میڈیا پر ٹریںڈ کررہا تھا جس پر انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

Shares: