آپ کے استعفے موصول ہوئے ہیں اسپیکر :منظورناں کرنا:ن لیگی ارکان :کیوں ؟ پارٹی پرالزام لگا دیا

0
44

اسلام آباد :اسپیکر کو استعفے بھجوانے والے 2 ن لیگی اراکین کا استعفوں کی تصدیق سے انکار,اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپنے استعفے بھجوانے والے مسلم لیگ ن کے 2 ایم این ایز نے اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے استعفوں کومنظورنہ کریں ،

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی طرف سے استعفوں کی تصدیق سے انکار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء مرتضیٰ جاویدعباسی اور سجاد اعوان سیکرٹری قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوگئے اور اپنا تحریری جواب بھی اسپیکر آفس میں جمع کرا دیا ، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنی پارٹی قیادت کو استعفے بھیجے تھے لیکن پتا نہیں قومی اسمبلی تک کیسے پہنچ گئے۔

ان دونوں ارکان اسمبلی نے اسپیکر سے کہا کہ ہم نے تویہ ااستعفے پارٹی قیادت کو بھیجے تو پھرکس نے یہ شرارت کی کہ وہ آپ کوپہنچا دیئے گئے ، اس پراسپیکرنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ توآپ اپنی پارٹی سے پوچھیں کہ یہ استعفے کس نے اسپیکر تک پہنچائے

یہاں واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے بھجوانے والے مسلم لیگ ن کے 2 اراکین کو تصدیق کیلئے بلایا گیا تھا ، حکومت کی طرف سے پی ڈی ایم کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا ، اس ضمن میں ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا۔

مراسلے میں مذکورہ اراکین قومی اسمبلی سے کہا گیا تھا کہ استعفوں پر دستخط قومی اسمبلی ریکارڈ کے مطابق درست ہیں ، لہٰذا اب ایم این ایز اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے آگاہ کریں کیوں کہ 7 روز میں انہیں استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا ، جواب نہ دینے پر یہ تصور ہوگا انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا اس لیے اس صورت میں دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کی جانب سے 14 دسمبر کو استعفے سرکاری لیٹر پیڈ پر اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے تھے۔

Leave a reply