پاکستان کی سرزمین پر یورپی پیرا گلائیڈنگ ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پیرا گلائیڈرز نے8407میٹر بُلندی پر پیرا گلایڈنگ کا یہ ریکارڈ قائم کیا پیرا گلائیڈرز کی ٹیم میں آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بُلند 14میں سے 5چوٹیاں پاکستان میں واقع ہیں،یورپی پیرا گلائیڈرز 25 مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے
جون کے مہینے میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بُلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا اس سے پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹر کا ہے، نیا ریکارڈ 8407 میٹر کا بنایا جا چکا ہے یہ ریکارڈ یورپی پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ نے بنایا یہ ریکارڈ سکردو میں واقع بلتو رو گلیشئر پر بنایا گیا
پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا. آرمی سکول اور فیزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی پریکٹس میں شریک رہے پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی حوالدار قاسم اور حوالدار مُقید بھی اس مہم میں شامل تھے
الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب