یورپی یونین سے پاکستان کیا توقع رکھتا ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

0
36

یورپی یونین سے پاکستان کیا توقع رکھتا ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے ممبران ممالک کے سفراء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے،ظہرانے کی میز پر وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء کے ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے اسٹرٹجک اینگیجمنٹ منصوبے، کے خدوخال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین "نیا اسٹرٹجک اینگیجمنٹ منصوبہ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ،باہمی تجارت کے حجم میں اضافے اور عوام کی سطح پر روابط کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا

کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات انتہائی اہمیت دیتا ہے ،یورپی یونین، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ،ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ باشندوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محصور بنا رکھا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں ذرائع مواصلات پر بدستور پابندی عائد ہے تاکہ دنیا کو حقائق تک رسائی حاصل نہ ہو سکے،مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے باسیوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا.

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء کو افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی، مصالحانہ کاوشوں سے آگاہ کیا – یورپی یونین کے سفراء نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقتصادی ترقی کے لئے "معاشی سفارتکاری” کا آغاز کیا ہے آج معاشی کارکردگی جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستان کی اقتصادی اور معاشی بہتری کی نوید سنا رہے ہیں

مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین سے بھرپور توقع ہے کہ مثبت اقتصادی اشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہوئے پاکستان کا "جی ایس پی پلس” درجہ برقرار رکھا جائے گا ،وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے سفراء سے پاکستان میں امن و امان کی تسلی بخش صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی "سفری ایڈوائیزری” کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تاکہ یورپ سے زیادہ سے زیادہ سیاح اور کاروباری حضرات ، پاکستان آسکیں اور دو طرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ مل سکے

واضح رہے کہ وزارت خارجہ میں یورپی یونین کے ممبران ممالک کے سفراء کے اعزاز میں ظہرانے کی روایت پہلی مرتبہ ڈالی گئی ہے جسے یورپی یونین کے سفراء نے بہت سراہا ہے.

Leave a reply