یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو طلب کر لیا؟

0
41
عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو طلب کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی

سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے جوابات کی نقول پی ٹی آئی کو بھجوا دی الیکشن کمیشن نے ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کر دیئے اور جواب طلب کر لیا الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی

الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن یوسف گیلانی اور علی حیدر گیلانی کو نااہل قرار دے،فضل الرحمان غیر ملکیوں سے پیسے لیتے رہے ہیں، فضل الرحمان صاحب یہ چائے پینے،پیزا کھانے کا نہیں چندے کی رسیدیں جمع کرانے کا وقت ہے، ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ نااہل گیلانی کو ایک بار پھر نااہل کیا جائے، نااہل گیلانی کی نااہلی تک لڑتے رہیں گے،

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سامنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔

ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

Leave a reply