اسلام آباد:یوسف گیلانی کی فتح کا مارجن کم ہے، میں نے زیادہ کا بندوبست کررکھا تھا:زرداری سب پربھاری،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے انتخاب میں فتح کا مارجن کم ہے، اسے زیادہ ہونا چاہیے تھا۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے پارٹی سوچے گی اور پی ڈی ایم اس معاملے پر فیصلہ کرے گی۔
تحریک انصاف کے اسٹنگ آپریشن کے حوالے سے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ ’کچھ ان کے بندے آئے تھے، غلط آدمی کے پاس آگئے تھے اور ناکامیاب ہوکر گئے‘۔
آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ’میں اٹھ گیا کہ میری میٹنگ ہے کسی اور سے، بلاول کو کہا یہ فراڈ ہیں ان کو بھگاؤ، وہ ارکان اسمبلی نہیں تھے لوگ تھے‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اب بھی کہتا ہوں کہ 5 ووٹوں کی جیت کم ہے ہماری 20 ووٹوں کی جیت ہونا چاہیے تھی جو نہیں ہوئی ہے‘۔