لاہور:یوسف رضا گیلانی کی قسمت جاگ سکتی ہے:ان کوچیئرمین سینیٹ دیکھ رہا ہوں :اعتزازاحسن نے یہ خبردے کرحکومت کوہلاکررکھ دیا ، اطلاعات کے مطابق سینئرقانون دان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزازاحسن نے یوسف رضا گیلانی کوچیئرمین سینیٹ کے لیے بحال ہوتے دیکھنے کی خبردے کرحکومت کومشکل میں ڈال دیا ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چوہدری اعتزازاحس نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی بنیاد پریوسف رضاگیلانی کی درخواست کوعدالت قبول کرلے ان کو بحال کردے گی

 

ان کا یہ بھی کہنا تھا اس سے پہلے ایک ایسا فیصلہ بھی آچکا ہے جس میں عدالت اسپیکرقومی اسمبلی کوڈالے گئے ووٹوں کواسی بنیاد پردرست قراردے چکی ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہر امیدوار کے خانے میں لگی ہے اس کا مطلب واضح ہے کہ ووٹ دینے والے کا مدعا یوسف رضا گیلانی تھے

انہوں نے مزید کہاکہ وہ خود بڑے حیران ہیں کہ حکومت صادق سنجرانی کی جیب پراس قدرمطمئن اورخوش کیوں ہے ، یہ تو جب فیصلہ آئے گا حکومت کی آنکھیں کھل جائیں‌گی

ایک سوال کے جواب میں اعتزازاحسن نے کہا کہ یہ تو ووٹ دینے والے کی نیت پرمنحصرہوگا اورووٹر کی نیت یہ بتارہی ہے کہ وہ صادق سنجرانی کو نہیں بلکہ یوسف رضا گیلانی کوووٹ دے رہے تھے ، تاہم عدالت کے فیصلے کے بعد ہی کوئی صورت حال واضح ہوگی

Shares: