یوسف رضا گیلانی کے خط پر پی ٹی آئی کا رد عمل آگیا

باغی ٹی وی : .پاکستان تحریک انصاف نے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا یوسف رضا گیلانی کے خط پر ردعمل دے دیا . فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گیلانی صاحب ووٹ ملے گا نہ ہی این آر او،سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی شکست یقینی ہے اس سے پہلے سینیٹر فیصل جاوید خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے، شفافیت کے لیے زبردست فیصلہ ہے، عدالت کا فیصلہ زبردست ہے۔

فیصل جاوید خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ معزز عدالت نے مختصر رائے دے دی ہے، تفصیلی فیصلہ بھی جلد آجائے گا، آئین کے اندر سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار نہیں دیا گیا، عدالت سے آرٹیکل 226 کی تشریح مانگی تھی، ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے خاتمہ کے لیے سپریم کورٹ کی زبردست رائے آئی ہے

سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد کی نشست سے امیدوار و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کا لکھا گیا خط وزیراعظم عمران خان کو بھی بھجوایا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ انتخابات میں حمایت مانگ مانگی ہے .

یوسف رضا گیلانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ دیں۔ آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ میں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں۔ 4 دہائیوں کو سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے؛

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے۔ سیاسی اور نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔

Shares: