باغی ٹی وی ،چونیاں (عدیل اشرف نامہ نگار)یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کی ٹیم کا تحصیل ڈسکہ کا دورہ سیلاب زدگان پر فنڈنگ کر نے والی فاؤنڈیشنز میں انعامات تقسیم کیے۔
تفصیل کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مر کزی صدر با بر سلہری، کوارڈینیٹر سنٹرل پنجاب اٗسامہ رانا اور چیرمین ضلع سیالکوٹ راناعابد نے ڈسکہ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے انسانی حقوق پر کام کر نے والی سول سو سائٹی تنظیموں جن میں ساوتھ پنجاب میں غریب عوام اور سیلاب زدگان کو پانی کے فری فلٹریشن پلانٹ اور گھر بنا کر دینے والی تنظیم پیغام فانڈیشن، غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم کے لیے تحصیل ڈسکہ میں چودہ فری سکول قائم کر نے اورسیلاب زدگان کے لیے فنڈنگ کر نے کے ساتھ ساتھ فری لنگر خانہ قائم کر نے والی تنظیم نیکی فاونڈیشن، نشے کے عادی نوجوانوں کے فری علاج لیے پاکستان کا ایک بڑا سنٹر قائم کرنے اور سیلاب زدگان کے لیے بڑئے پیمانے پر فنڈنگ و تھیلسیمیاں کے مریض بچوں کو فر ی بلڈ ڈو نیٹ کر نے والی تنظیم ینگ بلڈ فو نڈیشن ڈسکہ، سیلاب زدگان کے لیے فنڈینگ کرنے اور غریب عوام کو فری ادویات تقسیم کر نے والی تنظیم قادری ویلفیر فاونڈیشن ڈسکہ کا دورہ کیا۔ مر کزی صدر بابر سلہری نے تنظیمی صدور سے بر یفنگ بھی لی اور ملک و قوم کی خدمت پر تعریفی سر ٹیفکیٹ بھی دیے۔اس مو قع پر بابر سلہری نے کہا ایسی سول سو سائٹی تنظیمں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی قدر کر نی چاہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved