کرونا نے تو یوٹیوب والوں کوبہت متاثرکردیا ہے ، مبشرلقمان
لاہور:کرونا نے تو یوٹیوب والوں کوبہت متاثرکردیا ہے ، مبشرلقمان ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگار،معروف صحافی اورمبشرلقمان یوٹیوب چینل کے ذریعے دنیا تک حقائق اورحالات حاضرہ سے متعلق اہم امورسے واقفیت دینے والے اینکرمبشرلقمان نے کرونا اوریوٹیوب کے معاملات پر بھی احسن انداز سے نقشہ کھینچا ہے
Youtube income is down almost 45% this month. Low CPM is the result of advertisers not having money to advertise during the time of this Pandemic. A complete turnaround from the last two months
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) April 30, 2020
ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میںان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے نہ صرف پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کو متاثر کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا کو بھی بہت نقصان پہنچایا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب جو کہ اکثروبیشترلوگوں کی آمدنی کا ذریعہ تھی اب یہ بھی کرونا کا شکارہوگئی ہے
ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب کی آمدنی بھی بہت زیادہ کم ہوگئی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ اب یہ آمدنی 45 فیصد تک رہ گئی ہے، اس کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کاروباری حلقوں کے اشتہارات میں کمی آئی جس کا اثریوٹیوب کی آمدنی پرپڑا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پچھے دوماہ سے یوٹیوب سے کمانے والوں کو اسی صورت حال کا سامنا ہے اورجب تک معاشی حالات درست نہیں ہوتے ، یوٹیوب سے کمائی کرنے والوں کی آمدنی میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات کی کمی کی وجہ سے یوٹیوب بھی بہت متاثرہوئی ہے