قصور
یوم عاشورہ کیلئے قصور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی پلان ترتیب،2700 پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے،ڈبل سواری و اسلحہ کی نمائش پہ مکمل پابندی
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی طرف سے 10 محرم الحرام کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے اور سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں
10 محرم الحرام یوم عاشورہ کو ضلع بھر میں 24 جلوس اور 20 مجالس منعقد ہو گیں
جس میں کیٹگری اے کے پانچ جلوس ، موضع مان ، کوٹرادھاکشن، چونیاں اور پتوکی میں ہونگے
تمام جلوسوں اور مجالس پر پولیس کے تقریبا 2700 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے
6 حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں
قصور شہر کے مرکزی جلوس کو 110 سیف سٹی کیمروں سے ڈی پی او آفس سے مانیٹر کیا جائے گا
اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے
رات سے ہی سٹی قصور کے پورے سرکلر روڈ کو بند کر دیا گیا اور پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں
جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے والوں کی 4 جگہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہو گی
سٹی قصور میں جلوس کے ڈائیورشن روٹس کی چھتوں پر تربیت یافتہ سنائپرز تعینات کئے جائینگے گے اور ایلیٹ فوس کے الرٹ دستے مسلسل گشت کرتے رہیں گے
یوم عاشورہ کے موقع پہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ ڈبل سواری پہ بھی پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
قصور پولیس کی طرف سے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریزرو نفری الرٹ رہے گی جبکہ موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی
ماتمی جلوس کے اختتام پہ روٹ کھول دیا جائے گا