یمنٰی زیدی کی سوشل میڈیا پر وائرل خوبصورت تصویر نے مداحوں کے دل جیت لئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے میک اپ کے بغیر اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں وہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی میک اپ کے بغیر ایک تصویر شیئر کی ہے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے جوڑے میں ملبوس یمنیٰ زیدی میک اپ کے بغیر ہی نہایت خوبصورت نظر آ ہی ہیں –

یمنیٰ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر انہوں نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میک اپ کے بغیر چمکیں، مسکراہٹ اور کیمرہ اور مناسب ’حلقے‘۔
https://www.instagram.com/p/CD–o8hnSn-/?igshid=10mc0opewvkdz
یمنیٰ زیدی کی اس تصویر نےمداحوں کے دل جیت لئے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اُن کی خوبصورتی سمیت اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں-


یمنیٰ زیدی انستاگرام سکرین شاٹس
یمنیٰ کی تصویر پر اُن کی ایک مداح نے لکھا کہ کورونا وائرس کی وبا اور آ پکی ادا دونوں ہی جان لیوا ہیں-

اس قبل حرا مانی نے بھی نسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی آنکھوں کے گرد گہرے حلقے موجود ہیں اور وہ یہ بات سب کے سامنے تسلیم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہاں وہ مانتی ہیں کہ ان کے ڈارک سرکلز ہیں لیکن وہ اس بات کو بھی تسلیم کرتی ہیں کہ کوئی بھی شخص پرفیکٹ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم ظاہری خوبصورتی کی بجائے باطنی خوبصورتی کو ترجیح دیں-

ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

Comments are closed.