یمنیٰ زیدی کی سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ تصاویر پر شہزاد شیخ کا دلچسپ ردعمل

0
35

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں ہیں-

باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئے مختلف روپ میں تصاویرشئیر کی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGP7ctBn7At/
یمنیٰ زیدی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں اُنہوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کا ہیئر اسٹائل اور تیز میک اپ اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

یمنی زیدی کی تصاویر پر جہاں مداحوں کی جانب سے تبصرے کئے جا رہے ہیں وہیں ان کے ساتھی اداکارشہزاد شیخ کی جانب سے بھی اداکارہ کی تصاویر پر رد عمل سامنے آیا-

یمنیٰ زیدی کی تصویروں کو لائک کرتے ہوئے اُن کے ساتھی اداکار شہزاد شیخ نے دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مُشک تم نے یہ کیا حالت بنائی ہوئی ہے۔

شہزاد شیخ کے سوال پر یمنیٰ زیدی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے یہ حال اس لیے بنایا ہے کیونکہ یہی تو رازِ اُلفت ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے تعریفیں بھی کی گئیں ساتھ ہی مداحوں نے لکھا کہ یمنیٰ آپ سادگی میں زیادہ اچھی اور پیاری لگتی ہیں-

اداکارہ کی 19 گھنٹے قبل شئیر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ کو اب تک 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں-

یمنیٰ زیدی پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری کو ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامے دے کر اپنی الگ پہچان اور جگہ بنائی ہے-

یمنیٰ پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ان ڈراموں میں ’عشق زہے نصیب‘، ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘، ’انکار‘، ’تھکن‘ اور ’دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کا ڈرامہ ’رازِ اُلفت‘ ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے اور اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ شہزاد شیخ ’ارتضیٰ‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a reply