پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے پاکستان کی پہلی نو عمر فِگر اسکیٹر ملاک فیصل کی جشن آزادی پر دی گئی پرفارمنس پر تعریفی پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا ہے-
باغی ٹی وی : اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی 12 سالہ فگر اسکیٹر ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملاک فیصل پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ملی نغمے پر پرفارم کر رہی ہیں ۔
https://www.instagram.com/p/CD4RyKEnm10/?igshid=58lqun146imt
یمنیٰ زیدی نے ملاک فیصل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ملاک کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے موقع پر 12 سالہ ملاک کی جانب سےاس قدر خوبصورت کارکردگی انہیں ملاک کا پاکستان کے ساتھ جوش و جذبہ بہت پسند آیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلی پاکستانی 12 سالہ ملاک فیصل ظفر نے آسٹریا کے سب سے بڑے فگر اسکیٹنگ مقابلے کے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں حصہ لیا تھا اور اِس عالمی مقابلے میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر کئی ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے بھی حصہ لیا تھا۔
ملا ک فیصل نے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں عمدہ اسکیٹنگ کرتے ہوئے اِن تمام ایتھلیٹس کو شکست دی اور بیسک نوائس گرلز 2 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔