یمنی زیدی کا نظم محبت خدا بیان کرنے کا خوبصورت انداز

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو اللہ سے محبت پر نظم سنا تی نظرآ رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/B71ak_1nq8H/?igshid=zg6yhmjtontx
یمنی زیدی نے محبت خدا پر نظم کے اشعار اس طرح پڑھے:

کیا خوب تیری خدائی ہے

محبت آپ سکھا کے بھجوائی ہے

ہم اس دنیا میں دل لگائیں کیسے؟

دل پر پہلے سے تیری مہر لگ کر آئی ہے

کسی کو محبوب ملا، صنم ملا، دُنیا کی چاہتیں بھی

مجھے تو تُو ملا کیا رشک کروں

کیا قسمت میں نے پائی ہے

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’محبت خدا‘ نظم میں میرے خیالات

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنی زیدی نےانسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ نے اللہ پر ایمان اور یقین کو نظم کے ذریعے بیان کیا تھا جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا

پاکستانی اداکارہ نے اللہ پر یقین کو شاعرانہ انداز میں بیان کر دیا


یمنی زیدی اکثر اپنی شاعری کی ویڈیو اپنی آواز میں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو ان کے مداح بےحد پسند کرتے ہیں

Comments are closed.