پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی بہترین اور با صلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنی جانداری اداکاری کے باعث پاکستان کو ایک کے بعد ایک ہٹ ڈرامہ د یا ہے ا نے اداکاری کوسراہنے اور بھر پن کے ڈراموں و شائقین کینجانب سے بے حد پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوتی ہے تاہم حا لل ہی میں اداکار نے اس محبت اور پذیرائی دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
باغی ٹی وی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اورباصلاحیت 31 سالہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر اپنے امداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے کام اور محنت کو سراہنے والے خوبصورت عوام کا شکریہ جو پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش ، امریکا ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے ہر کونے سے اُنہیں پیار بھیج رہے ہیں ۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس وقت پاکستان کے مختلف نجی چینلز پر ڈرامے نشر ہو رہے ہیں جن میں وہ مختلف کردار نبھاتے ہوئے اپنی بہترین اور جاندار اداکاری کے جو ہر دکھا رہی ہیں –
https://www.instagram.com/p/CETeyZWnIDV/?utm_source=ig_embed
یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ’ رازِ الفت ‘ جیو پر نشر ہو رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح اداکارہ کے اس ڈرامے کو بھی عوام کی جانب سے بے حد پسندکیا جا رہا ہے ۔