اداکارہ یمنی زیدی جن کی اداکاری کے ان کے سینئرز بھی دیوانے ہیں وہ کس اداکار کی اداکاری کی دیوانی ہیں جان کر رہ جائیں گے آپ حیران. یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب شوبز میںنہیں آئی تھی تو اس وقت میں اداکار احسن خان کی اداکاری کو بہت سراہتی تھی. مجھے انکی اداکاری بہت متاثر کرتی تھی. جب میں شوبز میں آئی تو ان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش تھی اور وہ پوری بھی ہو گئی. جب ان کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع میسر آیا تو بہت اچھا لگا اور میں ان کی مزید دیوانی ہو گئی کیونکہ وہ سیٹ پر بہت اچھے سے سب سے بولتے ہیں اور سب کا بہت خیال
کرتے ہیں انہوں نے کبھی یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ بہت بڑے آرٹسٹ ہیں. یوں یمنی زیدی نے احسن خان کے کام اور ان کے پروفیشنلزم کی کھل کر تعریف کی. جبکہ یمنہ زیدی کی اداکاری کے دیوانے سیمی راحیل اور نعمان اعجاز جیسے اداکار ہیں. یمنی زیدی کی ویسے تو بہت سارے ہیروز کے ساتھ جوڑی سراہی جاتی ہے لیکن بلال عباس کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.