ٹی وی اداکار یشما گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا تھا کہ مجھے کونسا ہیرو اچھا لگتا ہے تو آپشن میں فیروز خان کا نام دیا گیا تو میں نے یہ کہا تھا کہ فیروز خان کی اداکاری بھی اچھی ہے اور ہیرو کی تعریف میں پورا اترتے ہیں. میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ میرا کرش ہیں. انہوں نے کہا کہ میں میری ماں کہتی ہیں کہ 29 سال کی ہو گئی ہو اور ابھی تک تمہیں کوئی لڑکا پسند نہیں آیا اپنے اردگرد انڈسٹری میں ہی کسی کو دیکھ لو، تو میں کہتی ہوں کہ امی مجھے اپنے اردگرد تو کوئی پسند نہیں آتا. جن کے ساتھ کام کررہے
ہوتے ہیں ان کے ساتھ سیٹ پر ہی وقت گزار لیں بڑی بات ہے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک صرف ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور اسکا نام ہے رانگ نمبر ٹو. اس کے بعد بھی موویز آفر ہوئیں لیکن کوئی کردار پسند نہیں آیا اگر پسند آیا تو یقینا کروں گی. یشما گل نے کہا کہ میں جب آسٹریلیا میں پڑھ رہی تھی اس وقت میری ماں نے مجھے کچھ پیسے دئیے تو میں نے گاڑی خریدی. مجھے کافی سال ہو گئے ہیں انڈسٹری میں لیکن اب جا کر اپنے پیسوں کی گاڑی خریدی ہے.