کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

0
43

کابل دھماکہ، ذبیح اللہ مجاہد کی مذمت، دھماکہ وہاں ہوا جہاں امریکی فوج کی نگرانی تھی-

باغی ٹی وی : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں آج کابل ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نےکہا کہ دھماکہ اس گیٹ پر ہوا جہاں امریکی افواج کی نگرانی تھی ـ


ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ ان مسائل کی طرف متوجہ ہے اور وہ شرپسند عناصر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ـ

طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

روسی میڈیا کے مطابق داعش خراسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم اب تک ان کی رسمی خبر سامنے نہیں آئی ـ

اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر 2 دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا۔

سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب آج دو دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں کم سے کم13 افراد جاں بحق اور52 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں۔کابل ایئرپورٹ حملے میں 4 امریکی میرین اہلکار جانبحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی ہے-

افغانستان سے انخلا :امریکہ اورنیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی

Leave a reply